14

آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

  • News cod : 41181
  • 09 دسامبر 2022 - 14:32
آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات
نئے سال کے لیے آئی ایس او کے سالانہ پروگرام اور تنظیمی ترجیحات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ دو روزہ ورکشاپ میں مدیر البصیرہ سید ثاقب اکبر نے تنظیمی موقف اور معاشرے کا جائزہ لیکر تجزیہ و تحلیل کر کے رائے قائم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ المہدی ع شعبہ تربیت آئی ایس او پاکستان کی طرف سے مرکزی کابینہ کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ نئے تنظیمی سال کے آغاز میں نومنتخب مرکزی صدر نے نامزد مرکزی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور سید ثاقب اکبر، سید امتیاز رضوی اور جامعہ کوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ محسن علی نجفی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقاتیں کیں۔

نئے سال کے لیے آئی ایس او کے سالانہ پروگرام اور تنظیمی ترجیحات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ دو روزہ ورکشاپ میں مدیر البصیرہ سید ثاقب اکبر نے تنظیمی موقف اور معاشرے کا جائزہ لیکر تجزیہ و تحلیل کر کے رائے قائم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔ ایمز کالج اسلام آباد کے سربراہ سید امتیاز رضوی نے اسلامی مدیریت کے عنوان سے گفتگو کی۔ نامزد مرکزی کابینہ کے اراکین سے سابق مرکزی صدور تہور عباس، سید حسن زیدی اور عارف الجانی نے سالانہ پروگرام کی تیاری، اہداف اور مرکزی کابینہ کا کردار کے حوالے سے ڈسکشن کی۔ اسی طرح آئی ایس او پاکستان کے ادارہ المہدی ع برائے تربیت کے مسئول مولانا اسد عباس نقوی نے مہدوی معاشرے کی خصوصیات اور آئی ایس او کا کردار پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے شرکا نے جامعۃ الولایاء سترہ میل اسلام آباد کا دورہ کیا اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ سے ولایت فقیہ کے موضوع پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن میں منتخب ہونے والے مرکزی صدر حسن عارف ملک اپنی نامزد کابینہ کی مشاورت سے سالانہ پروگرام تشکیل دینگے اور مجلس عاملہ کے اجلاس میں نئے سال کے لیے نامزد مرکزی کابینہ کے اراکین اور سالانہ پروگرام کی منظوری لیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41181