8

مری، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد

  • News cod : 48625
  • 10 جولای 2023 - 14:04
مری، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد
محفل جشن سے علمائے کرام اور آئی ایس او کے مرکزی صدر نے خطاب کیا۔ عید غدیر کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی محفل میں ورکشاپ میں شریک طلبہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام بھمروٹ سیداں مری میں مرکزی افکار شہید حسینی ورکشاپ جاری ہے۔ ورکشاپ میں اسکولوں میں زیرتعلیم محبین اور یونیورسٹیوں و کالجوں میں زیرتعلیم ممبران کی کثیر تعداد شریک ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سالانہ مرکزی ورکشاپ برائے ممبران و محبین میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل جشن سے علمائے کرام اور آئی ایس او کے مرکزی صدر نے خطاب کیا۔ عید غدیر کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی محفل میں ورکشاپ میں شریک طلبہ نذرانہ عقیدت پیش کیا اور ولایت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے متمسک رہنے کا عہد کیا۔ مقررین نے غدیر کی فضیلت و اہمیت اور فلسفے پر گفتگو کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48625