9

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ”جشن سیدہ ”کا اہتمام

  • News cod : 42725
  • 15 ژانویه 2023 - 13:51
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ”جشن سیدہ ”کا اہتمام
اُنہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک کامل و اکمل خاتون ہیں جن کی سیرت طیبہ ذریعہ نجات ہے۔ جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام ولادت باسعادت سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء اور سینیئرز ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ جشن سے ڈاکٹر علامہ جواد احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سینیئرز ڈاکٹرز تصدق مہدی، ڈاکٹر مجاہد عباس اور دیگر موجود تھے۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد احمد نے فضائل جناب سیدہ سلام اللہ بیان کیے، اُنہوں نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ کے مدافعہ امامت و نبوت کے پہلو پر گفتگو کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک کامل و اکمل خاتون ہیں جن کی سیرت طیبہ ذریعہ نجات ہے۔ جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42725