11

ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین

  • News cod : 38872
  • 23 اکتبر 2022 - 12:02
ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین
جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے سیرت نبوی اور آج کے نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کی بجائے محمدی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے ماطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام کامن روم اقبال ہال میں جشن میلاد صادقین کا اہتمام کیا گیا، جشن میں رکن نظارت آئی ایس او ملتان و صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ اقتدار نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔ جشن سے منقبت خواں سید کاشف زیدی اور یونیورسٹی کے طلباء نے سرور کونین کی بارگاہ میں ہدیہ نعت و منقبت پیش کیے۔ سابقہ یونٹ صدر ڈاکٹر مجاہد گرمانی، ڈاکٹر تصدق مہدی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خصوصی شرکت کی۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے سیرت نبوی اور آج کے نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کی بجائے محمدی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38872