7

آئی ایس او کا قرآن و اہلبیت کنونشن اختتام پذیر ،حسن عارف دوبارہ مرکزی صدر منتخب

  • News cod : 51254
  • 16 اکتبر 2023 - 9:45
آئی ایس او کا قرآن و اہلبیت کنونشن اختتام پذیر ،حسن عارف دوبارہ مرکزی صدر منتخب
کارکنوں نے "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے" کے فلک شکاف نعرے لگائے۔رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس ریئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52 واںتین روزہ قرآن و اہل بیت کنونشن جامعہ المصطفیٰ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی نشست میں حسن عارف کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا ۔ مرکزی صدر کے لئے حسن عارف اور محمد شہریار کے نام مرکزی مجلس عمومی کے سامنے پیش کیے گئے۔ملک بھر سے آئے ارکان مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری سے حسن عارف کو منتخب کرلیا۔
نئے میر کارواں کا اعلان ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں نے “ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے” کے فلک شکاف نعرے لگائے۔رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس ریئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔ اپنے خطاب میں نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح اور بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم کاز کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے۔
بعدازاں کنونشن کے شرکا نے جی پی او چوک سے اسمبلی ہال تک حمایت فلسطین ریلی کا انعقاد کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51254