35

خیبر پختونخوا کے آئمہ کرام کو یکم جولائی 2021ء سے اعزازیہ دیا جائیگا

  • News cod : 7201
  • 05 ژانویه 2021 - 21:54
خیبر پختونخوا کے آئمہ کرام کو یکم جولائی 2021ء سے اعزازیہ دیا جائیگا
وزیراعلٰی نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، صوبے بھر کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلان کے مطابق آئمہ کرام کو یکم جولائی 2021ء سے اعزازیہ دیا جائے گا۔

وزیراعلٰی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تقریباََ 22 ہزار آئمہ مساجد کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، ان اعزازیوں پر ماہانہ تقریباََ 22 کروڑ 72 لاکھ، جبکہ سالانہ ڈھائی ارب سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

وزیراعلٰی کی خصوصی ہدایات پر ضم اضلاع کے آئمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگلے مالی سال کے آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں گے۔

وزیراعلٰی نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7201