35

طلاب پاکستان مقیم حوزہ علمیہ قم کے نمائندگان کا اجلاس/ ملک میں داعش کی وجود پر سخت تشویش کا اظہار

  • News cod : 7330
  • 06 ژانویه 2021 - 22:05
طلاب پاکستان مقیم حوزہ علمیہ قم کے نمائندگان کا اجلاس/ ملک میں داعش کی وجود پر سخت تشویش کا اظہار
اجلاس میں شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی انسانی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور کوئٹہ جائیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سانحہ مچھ کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اس ظلم و بربریت آمیز واقعہ نے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے اور حوزہ علمیہ قم کے طلاب کے درمیان اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اجلاس میں شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی انسانی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور کوئٹہ جائیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ظلم و بربریت کی یہ منفرد داستان پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کا آغاز ہے، جس پر ریاستِ پاکستان کو فوری طور پر متوجہ ہونا چاہیے۔ ملک کے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

ملکِ پاکستان میں داعش جیسی انسانیت دشمن تنظیم کے وجود سے متعلق پاکستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ملک پاکستان اب مزید کسی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
سیکورٹی ادارے اس واقعے میں ملوث خارجی اور داخلی عوامل کی نشاندہی کریں، ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اجلا میں طلاب کوئٹہ ، مقیم حوزہ علمیہ قم، دفتر قائد ملت جعفریہ، قم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قم،جامعہ روحانیت بلتستان،جامعہ روحانیت گلگ،جامعہ روحانیت سندھ،جامعہ روحانیت بلوچستان،جامعہ روحانیت خیبرپختونخواہ، طلاب کراچی، مقیم حوزہ علمیہ قم اور جامعہ بعثت پاکستان، شعبہ قم کے نمایندوں نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7330

ٹیگز