9

وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ

  • News cod : 7527
  • 08 ژانویه 2021 - 22:23
وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ
شدید تنقید کے بعد بلآخر وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آج رات یا اعلی الصبح کوئٹہ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی رفقا نے وزیراعظم کو جانے کے لیے مجبور کیا۔

وفاق ٹائمز- شدید تنقید کے بعد بلآخر وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آج رات یا علی الصبح کوئٹہ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی رفقا نے وزیراعظم کو جانے کے لیے مجبور کیا۔ وزیراعظم آج رات یا علی الصبح کوئٹہ جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اور مظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے جید علماء سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرانے کے لئے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال سانحہ مچھ کے لواحقین سے مذاکرات کرنے دھرنا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، زلفی بخاری اور میر ضیاء لانگو موجود ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7527