8

شہداء مچھ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  • News cod : 7534
  • 09 ژانویه 2021 - 10:50
شہداء مچھ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
وفاق ٹائمز | وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے ان کے خصوصی طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے

سانحہ مچھ بلوچستان کے شہداء کی میتیں کوئٹہ میں 6 دن سے جاری دھرنا ختم کئے جانے کے بعد کچھ ہی دیر پہلے ہزارہ ٹاؤن قبرستان لایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے سات افراد آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔
میتیں تدفین کیلئے اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ سانحہ مچھ بلوچستان کے خلاف سات روز سے جاری احتجاج ختم ہونے پر میتیں تدفین کیلئے دھرنا مقام سے اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ شہر بدستور سوگ میں ڈوبا رہا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، شہداء کی تدفین ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7534