10

امریکی جنگ طلب صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل

  • News cod : 7753
  • 13 ژانویه 2021 - 15:18
امریکی جنگ طلب صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل
ویڈیو اپ لوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی دھشت گرد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کر دیا۔ یوٹیوب نے چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹا دیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس (یوٹیوب) کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز- ویڈیو اپ لوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی دھشت گرد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کر دیا۔ یوٹیوب نے چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹا دیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس (یوٹیوب) کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

یوٹیوب نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ پالیسی کی خلاف ورزیوں اور پورے معاملے پر نظر ثانی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کردہ نئے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے،اس پہلے ان کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7753