23

پاراچنار، مدرسہ رہبر معظم میں عشرہ شہدائے اسلام کے عنوان سے ہونے والے پروگرامات کے آخری اور مرکزی پروگرام کا انعقاد

  • News cod : 8030
  • 15 ژانویه 2021 - 17:10
پاراچنار، مدرسہ رہبر معظم میں عشرہ شہدائے اسلام کے عنوان سے ہونے والے پروگرامات کے آخری اور مرکزی پروگرام کا انعقاد
کرم بھر میں عشرہ شہدائے آزادئ فسطین، کشمیر، شہدائے حرم زینبی اور شہدائے کرم کے عنواں سے درجنوں پروگرامات منعقد ہوگئے۔ جن میں سے کنج علی زئی، شاخ دولت خیل، ابراہیم زئی، علی شاری، کڑمان، پیواڑ، لوئر علی زئی، بالش خیل دوراوی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

وفاق ٹائمز-کرم بھر میں عشرہ شہدائے آزادی فسطین، کشمیر، شہدائے حرم زینبی اور شہدائے کرم کے عنواں سے درجنوں پروگرامات منعقد ہوگئے۔ جن میں سے کنج علی زئی، شاخ دولت خیل، ابراہیم زئی، علی شاری، کڑمان، پیواڑ، لوئر علی زئی، بالش خیل دوراوی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس سلسلے کا مرکزی اور آخری پروگرام آج بروز جمعہ بمقام مدرسہ رہبر معظم پاراچنار معنقد ہوا۔ جس میں کرم بھر کی تنظیموں، علماء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہداء کے اس پر برکت پروگرام سے تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین جعفری، تحریک کے سابق صدر علامہ منیر حسین جعفری، مدرسہ جعفریہ کے مدرس علامہ احمد خان غفاری، علامہ مفید حسین الحسینی، ایم پی اے سید اقبال میاں، علی جواد، جلال حسین بنگش، علامہ احمد علی روحانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر انتظار حسین، علامہ یوسف حسین جعفری اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے شہدائے اسلام خصوصا قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ اور انہیں اپنے لئے نمونہ عمل بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے پاکیزہ خون نے ہمیشہ ایمان اور اسلام کے سرسبز باغ کی آبیاری کی ہے۔ اور یہی خون اسلام کی سربلندی کا باعث بنا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8030