14

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمثیلی پروگرام+تصاویر

  • News cod : 8338
  • 17 ژانویه 2021 - 21:56
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمثیلی پروگرام+تصاویر
حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے یہ تمثیلی پروگرام کا انعقاد الکلینی کمپلکس کے مرکزی ہال میں ہوا کہ جہاں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طالبات اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے تاریخ کے ان المناک صفحات کو تمثیلی طور پر پیش کیا کہ جن سے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی زندگی مصائب اور غموں سے بھر گئی۔

حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے یہ تمثیلی پروگرام کا انعقاد الکلینی کمپلکس کے مرکزی ہال میں ہوا کہ جہاں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طالبات اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے بتایا کہ یہ تمثیلی پروگرام دو گنٹے تک جاری رہا اور اس میں 30طالبات نے تاریخ کے سات مناظر کو تمثیلی طور پر پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8338