36

یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے، گلزار اعظمی

  • News cod : 8476
  • 19 ژانویه 2021 - 16:05
یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے، گلزار اعظمی
اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے اور آئین ہند کے ذریعہ حاصل بنیاد ی حقوق کو اقتدار کے بل بوتے پر پامال کررہی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی : یوپی کے سیتا پور شہر سے لوجہادکے نام پر گرفتار دس ملزمین جس میں دو خاتون بھی شامل ہیں کومقدمہ سے ڈسچارج یعنی کہ ان کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرکے انہیں جیل سے فوراً رہا کئے جانے کی عرضداشت پر الہ آبادہائیکورٹ کی لکھنؤ بینچ کل یعنی کے 20 جنوری کو سماعت کریگی، جسٹس راجیو سنہا اور جسٹس راجیو سنگھ کے روبرو معاملہ سماعت کے لیئے پیش ہوگا جویہ فیصلہ کریں گے آیا ملزمین کے خلاف مقدمہ بنتا ہے یا نہیں، یہ اطلاع آج ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔  گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی پیروی کرنے کے لئے جمعیۃ علماء نے سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی خدمت حاصل کی ہے، جبکہ ان کی معاونت کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ فرقان موجود رہیں گیم جنہوں نے پٹیشن تیار کی ہے۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے اور آئین ہند کے ذریعہ حاصل بنیاد ی حقوق کو اقتدار کے بل بوتے پر پامال کررہی ہے نیزلو جہاد کو غیرقانونی قرار دینے والے قانون کا سہارا لیکر اتر پردیش پولس مسلمانوں کو پریشان کررہی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8476