8

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر افسوس کا اظہار

  • News cod : 8980
  • 26 ژانویه 2021 - 11:56
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر افسوس کا اظہار
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار مرحوم کے علو درجات کی دعا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار مرحوم کے علو درجات کی دعا۔

یاد رہے عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ریحان اعظمی کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر ریحان اعظمی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں ادا کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8980