11

امام خمینی (رح) نے دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کی، حجت السلام اشفاق وحیدی

  • News cod : 9007
  • 26 ژانویه 2021 - 14:05
امام خمینی (رح) نے دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کی، حجت السلام اشفاق وحیدی
حجت السلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ انقلاب جمہوری اسلامی پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کے نام سے پہچانا جاتا ہےایسے اسلامی نظام سے خوشبو کربلا آتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملبرون میں مقیم پاکستانی مبلغ حجت السلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ انقلاب جمہوری اسلامی پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کے نام سے پہچانا جاتا ہےایسے اسلامی نظام سے خوشبو کربلا آتی ہے اور جو نظام اللہ اور اس کے رسول ص اور اہل بیت ع کے قریب لے جائے ایسے نظام میں ظلم نا انصافی حقوق کی پامالی کا سوال ہی پیدا نہی ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام نے ایسے حالات کا سامنا کیا جس وجہ سے عوام میں مایوسی اور پریشانی میں اضافہ ھو اور عوام امام خمینی جیسا لیڈر تلاش کر رہی ہے استعماری طاقتوں نے ھمیشہ ایسے نظام کو سبوتاش کیا اور اپنے مفاد کے لیے قتل و غارت کا سہارا لیا اور طاغوتی نظام کو لا کر انسانی حقوق کو پامال کیا جس کی مثال حال حاضر میں ٹرمپ ہے۔

مولانا اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہی جہان استعماری طاقتوں کی مداخلت نہ ہو جہاں پر جس خطہ میں آج طاغوت موجود ہے وہاں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے،یمن عراق شام فلسطین کشمیر افغانستان پاکستان جسے ممالک کو تباہی کے دہانے پہچا دیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9007