13

لیبیا میں جنگ بندی کے آثار نمایاں،انتخابات کے انعقاد تک عبوری حکومت کی تشکیل پر اتفاق

  • News cod : 9868
  • 07 فوریه 2021 - 20:14
لیبیا میں جنگ بندی کے آثار نمایاں،انتخابات کے انعقاد تک عبوری حکومت کی تشکیل پر اتفاق
لیبیا کے متحارب دھڑوں نے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات میں انتخابات کے انعقاد تک عبوری حکومت اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وفاق ٹائمز-لیبیا کے متحارب دھڑوں نے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات میں انتخابات کے انعقاد تک عبوری حکومت اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جنیوا میں منعقد لیبیا سیاسی مذاکرات فورم میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب عبوری وزیر اعظم اور 3 رکنی صدارتی کونسل پر اتفاق کر لیا گیا۔ کاروباری شخصیت عبد الحامد محمد دبیبہ عبوری وزیر اعظم کی ذمے داری سنبھالیں گے، جب کہ سابق سفیر برائے یونان محمد منفی کو صدارتی کونسل کا سربراہ چنا گیا ہے۔

لیبیا میں سابق فوجی صدر معمر قذافی کی 2011ء میں ہلاکت کے بعد سے سیاسی افراتفری جاری ہے اور متحارب گروہ مقامی ملیشیاؤں کی مدد سے وسائل اور طاقت کے لیے ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

یو این سپورٹ مشن برائے لیبیا کی قائم مقام سربراہ اسٹیفنی ولیمز نے کہا کہ نئی انتظامیہ کو طے شدہ حکمت عملی کے تحت ایک تفصیلی مصالحتی عمل شروع کرنا ہوگا، جس کی بنیاد انصاف پر مبنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ آیندہ مراحل میں برداشت اور درگزر کا مظاہرہ کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9868