32

ہمیں اہل بیت کرامؑ اور بالخصوص حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے، علامہ ڈاکٹڑ شبیر فصیحی

  • News cod : 9881
  • 07 فوریه 2021 - 20:34
ہمیں اہل بیت کرامؑ اور بالخصوص حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے، علامہ ڈاکٹڑ شبیر فصیحی
جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی نے "کامیاب آئیڈیل کے آئینے میں کامیاب زندگی" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے حضرت زہرا (س) جیسی ہستی کی کامیاب زندگی کو نمونہ عمل قرار دیں تو یقیناً ہماری زندگی بھی کامیاب ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن چنداہ قم کی جانب سے 20جمادی الثانی بمناسبت ولادت باسعادت حضرت صدیقہ کبری فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،امام خمینی(رح) اور انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ “عشرہ فجر” کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور منقبت خواں حضرات نے بی بی دوعالم(س) کی شان میں منقبت کے پھول نچھاور کیے۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی نے “کامیاب آئیڈیل کے آئینے میں کامیاب زندگی” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے حضرت زہرا (س) جیسی ہستی کی کامیاب زندگی کو نمونہ عمل قرار دیں تو یقیناً ہماری زندگی بھی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اہل بیت کرام علیہم السلام اور بالخصوص حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9881