14

جامعۃ المنتظر لاہور میں لاپتہ کوہ پیمائوں کی واپسی کیلئے دعائیہ پروگرام

  • News cod : 9985
  • 08 فوریه 2021 - 16:43
جامعۃ المنتظر لاہور میں لاپتہ کوہ پیمائوں کی واپسی کیلئے دعائیہ پروگرام
اس موقع پر دعائیہ پروگرام میں شریک اساتیذ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں، جن پر ساری قوم کو فخر ہے، محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزۃ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے محمد علی سدپارہ اور ان کی ساتھیوں کی بخیر و عافیت واپسی کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر دعائیہ پروگرام میں شریک اساتیذ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں، جن پر ساری قوم کو فخر ہے، محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں، آج پوری قوم ان قومی ہیروز کے لیے دعاگو ہیں۔ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدردانی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ان کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے میں پاکستان آرمی کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ قومی ہیروز دوبارہ پاکستان کا نام بلند کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9985