وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آ غا سید باقرالحسینی صاحب کے مسجد کاظمین میں ہفتہ وار درس سے اقتباس آ غا صاحب نے معصومین علیہم السلام کے ایک قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کے پاس چار چیزوں کا ھونا انتہائی ضروری ھے 1:صحت جب انسان صحت مند ھو تو وہ ھر کام خوش اسلوبی سے کرسکتا ہے انسان کے پاس پیسہ اور وسائل ھو لکین بیمار ہو تو وہ پیسے اور وسایل کس کام کے
2: اللہ تعالیٰ نے بعض انسانوں کو بہت کچھ عطا فرمایا ھے لیکن معاشرے میں موجود تنگ دست اور محتاج مند لوگوں کا اس کو احساس نہ ہو تو اس کے غنی ھونے کا کوئی فایدہ نہیں
3: اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا خلق شدہ مخلوق میں سب سے بہترین مخلوق انسان اور انسان کے لیے محد سےلحد تک تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی گئی لھذا انسان کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ ھر چیز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے وہ اس صورت میں کر سکتا ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ھو
4 : آ غا صاحب نے فرمایا کہ معصومین علیہم السلام کے اقوال کے مطابق چوتھی اہمیت کے حامل جو چیز ہے وہ توفیق ہے ہم معاشرے میں موجود لوگوں کو دیکھتے ہےکہ اللّٰہ پاک نے بہت سے لوگوں کو بہت کچھ عطا فرمایا ہے بہت مالدار ھے لیکن اس کو واجبات ادا کرنے کی توفیق نہیں اس مالدار ترین ھونے کا کیا فایدہ آ غا سید باقرالحسینی صاحب نے درس کے آخر میں مرحومین بلاخص کل گاڑی کے حادثہ میں انتقال کر نے والے سکمیدان کے صالح جوان برادر نسیم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی.












