وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں نجف اشرف کے قبائل کےسربراہان اورحضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں پرمشتمل وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سے کہاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں کا شعائر الہیہ کی بقاء اوراس کی تعظیم میں بڑا کردارہےاوراس کا اجر بھی عظیم ہےجسکا احصاء نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہےاورشعائر حسینیہ کی تعظیم تقرب الہی کے اعلی مراتب میں ہے اس لئےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی نہضت مبارک دین الہی کی تعظیم اورامت مسلمہ کی اصلاح کے لئےتھی۔












