وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاپ فرانسیس کا سفر جو کہ تمام عراقی اخباری جرائد اور چینلز پر صف اول میں رہا، نہ صرف دینی حلقوں میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے رد عمل سامنے آئی ہے.
اس رپورٹ کے مطابق، متعدد عراقی شہریوں نے شوشل میڈیا پر اس سفر کے استقبال میں بہت باتیں لکھی ہیں.
عراقی میڈیا پر آنے والے ان پیغامات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آج عراق و دیگر مناطق میں کلیسا کی گھنٹی کی آواز گونجتی ہے تو یہ حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی مرہون منت ہے.
کیا بابا (پاپ) جانتے ہیں؟!
وہ ہاتھ جس کی وجہ سے چرچ کی گھنٹیاں بحال ہوئیں وہ یہ ہاتھ ہے۔
















