31

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی علامہ شیخ جعفری سے ملاقات

  • News cod : 13548
  • 18 مارس 2021 - 11:55
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی علامہ شیخ جعفری سے ملاقات
ملاقات میں وزیراعلیٰ خالد خورشید نے گلگت سکردو روڈ اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھی کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امام جمعہ سکردو بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے بلتستان کے اہم مسائل پر زور دیا جن میں گلگت سکردو روڈ، سکردو ری کارپیٹنگ سمیت دیگر تمام ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل شامل ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ خالد خورشید نے گلگت سکردو روڈ اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھی کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گلگت سکردو روڈ میں معیاری کام کروانے اور مسافرین کے مشکلات کو حل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھانے پر زور دیا۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام ترقیاتی پراجیکٹس اور ٹورزم سے متعلق دیگر مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13548