31

پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

  • News cod : 14096
  • 24 مارس 2021 - 12:25
پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
پاک آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاک آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی نصیحتوں میں کہا کہ حکومت پاکستان کاعراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئے آپ کو قدم بڑھانا چاہئے اسلئے کہ عراق پاکستان کےمقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اورمزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اورتعلقات کو استوارکریں، میں اپنی جانب سےعراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اورکرتا رہونگا کہ وہ پاکستان سےاقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہےلیکن حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کراقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتربنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے چاول،اگر کسی دوسرے ملک سےیہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پرعراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراسکے بدلےعراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اورجسکی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسکےعلاوہ صنعت کے شعبے میں کم مدت اورکم قیمت پرعراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سےعراقیوں کو روزگار بھی ملےگا اور پاکستان اقتصادی طور پرفائدہ اٹھاسکےگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14096