29

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

  • News cod : 14789
  • 04 آوریل 2021 - 14:22
علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور
مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.

انہوں نے کہا کہ مدرسہ جعفریہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے, انکی وفات پُر ملال پر علماء، طلباء، مؤمنین بالخصوص مرحوم کے اہلخانہ اور فرزندان حجۃ الاسلام شیخ محمد تقی اور محمد نقی کی خدمت میں نہایت دلی صدمے کے ساتھ تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں.

دعاگو ہیں خداوند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور محمد و آل محمد (ع) کے ساتھ محشور فرمائے. مرحوم کے تمام پسماندگان کو صبر جزیل عطا کرے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14789