بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی

06آوریل
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدرسہ جعفریہ کراچی کے مدیر اور مخلص و عالم پرور مربی حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ انتہائی متواضع اور اخلاق حسنہ سے آراستہ عالم دین تھے جن کی بابرکت زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کو پروان چڑھانے میں گزر گئی۔

04آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات پوری ملت تشیع بالخصوص جامعہ جعفریہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، پرنسپل مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ خیرپور

مدرسہ مکتبتہ المحمدیہ گمبٹ، ضلع خیرپور میرس کے پرنسپل حجۃ الاسلام عطا محمد باقری نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم، آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر، آیت اللہ مدرس افغانی کے نامور شاگردوں میں سے تھے.

03آوریل
علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

انکا مزید کہنا تھا کہ استاذ الاساتذہ حضرت حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ جبکہ عرصۂ دراز سے علیل تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر وقت وہ تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے.

03آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی صاحب جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے۔