8

علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

  • News cod : 14710
  • 03 آوریل 2021 - 12:20
علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور
ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی صاحب جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی صاحب جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے۔

اس تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
إنا لله وإنا إليه راجعون
إذا مات العالم ثلم  في الإسلام ثلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة
حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ الشیخ نوروز علی نجفی صاحب مدیر وسرپرست اعلی مدرسه جعفریہ کراچی پاکستان کی وفات پر علامہ صاحب کے خانوادہ محترم ، علماء کرام ،مراجع اعظام اور بالخصوص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
کیونکہ موت العالم موت العالم عالم دین کی موت پورے عالَم کی موت ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی صاحب جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے۔ وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھیں ۰ وہ ھمیشہ آرام اور بہت محتاط ھو کر گفتگو کیا کرتے۔
دعا گو ہے کہ خداوند متعال بحق بقیۃ الاعظم (علیہ السلام) انکی دینی خدمات اور علوم محمد وآل محمد (ع) کی ترویج کو ان کے لئے توشہ آخرت قرار دے اور قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

سید مرید حسین نقوی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14710