41

بلتستان کی مختلف شخصیات کا شیخ سحر کی رحلت پر اظہار افسوس

  • News cod : 17953
  • 28 می 2021 - 14:26
بلتستان کی مختلف شخصیات کا شیخ سحر کی رحلت پر اظہار افسوس
علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا سید علی رضوی، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور دیگر شخصیات نے شیخ غلام حسین سحر کی ناگہانی موت کو ایک بڑا قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک بہترین انجمن تھے، ان کی بے مثال شاعری اور علم و ادب کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے نامور محقق، دانشور اور درویش شاعر شیخ غلام حسین سحرسکردو میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر تقریبا 80 برس تھی۔ وہ سکردو کے مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھے۔

جمعرات کی رات اپنے مصلے پر حالت سجدہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کردی۔ وہ عربی، فارسی، اردو اور بلتی جیسی چار زبانوں میں فی البدیہ شعر کہہ سکتے تھے۔ ان کی شاعری میں الگ چاشنی تھی۔ مرحوم کی وفات پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا سید علی رضوی، شیخ محمد جواد حافظی، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور دیگر شخصیات نے شیخ غلام حسین سحر کی ناگہانی موت کو ایک بڑا قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک بہترین انجمن تھے، ان کی بے مثال شاعری اور علم و ادب کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17953