38

مصر میں اہل بیت علیہم السلام سے منسوب زیارت گاہوں کی بحالی

  • News cod : 20157
  • 28 جولای 2021 - 13:58
مصر میں اہل بیت علیہم السلام سے منسوب زیارت گاہوں کی بحالی
مصر کے صدر نے مساجد اور روضوں کے اندرونی ہال کی توسیع سمیت ضریح اور روضے کے تاریخی اور معنوی فن تعمیر سے متعلق سجاوٹوں کو بحال کرنے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ان مقامات کے آس پاس سڑکوں اور چوکوں کی مرمت اور سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

وفاق ٹائمز ،مصری صدر کے ترجمان بسام راضی کا کہنا ہے کہ صدر عبد الفتاح سیسی نے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں اہل بیت علیہم السلام خصوصا سیدہ نفیسہ (ع)اور حضرت زینب (ع) سے منسوب زیارتی مقامات اور مسجد راس الحسین (ع) کی مرمت اور تعمیر نو پر غورو خوض کیا گیا۔
مصر کے صدر نے مساجد اور روضوں کے اندرونی ہال کی توسیع سمیت ضریح اور روضے کے تاریخی اور معنوی فن تعمیر سے متعلق سجاوٹوں کو بحال کرنے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ان مقامات کے آس پاس سڑکوں اور چوکوں کی مرمت اور سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20157