57

دنیا بھر میں عید غدیر کی مناسبت سے “جشن” جاری

  • News cod : 20227
  • 29 جولای 2021 - 21:55
دنیا بھر میں عید غدیر کی مناسبت سے “جشن”  جاری
غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خداوندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اورعید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں ، مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور عید غدیر کا جشن بہت ہی شان و شوکت اور کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منایا جا رہا ہے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20227