32

عبدالواسع ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر منتخب

  • News cod : 24936
  • 03 نوامبر 2021 - 7:38
عبدالواسع ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر منتخب
لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، یعقوب شیخ، رضیت باللہ، ثاقب اکبر اور مفتی اظہر محمود نے پشاور کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کی میزبانی میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ملک بھر میں تنظیم نو کے لئے مرکزی کمیٹی کے رہنماوں کے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے میں مرکزی کمیٹی کے ممبران لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، یعقوب شیخ، رضیت باللہ، ثاقب اکبر اور مفتی اظہر محمود نے پشاور کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کی میزبانی میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شرکت کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے عبدالواسع کو متفقہ طور پر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا، جبکہ دیگر جماعتوں کو بھی اتفاق رائے سے ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا میں مناسب نمائندگی دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24936