31

امریکا اور یورپ ایران کے سلسلے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کریں گے، امیر جماعت اسلامی سندھ

  • News cod : 26808
  • 20 دسامبر 2021 - 14:32
امریکا اور یورپ ایران کے سلسلے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کریں گے، امیر جماعت اسلامی سندھ
جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے میں کہا ہے کہ ایران مسلمان ممالک کے اندر امریکا سے مقابلہ کرنے اور اسرائیل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے بڑا اہم ملک ہے، اسی لئے امریکا تلا ہوا ہے کہ ایران پر پابندیاں لگائی جائیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایک بار پھر مذاکرات شروع ہوئے ہیں، جو ایک اچھی علامت ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے میں کہا ہے کہ ایران مسلمان ممالک کے اندر امریکا سے مقابلہ کرنے اور اسرائیل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے بڑا اہم ملک ہے، اسی لئے امریکا تلا ہوا ہے کہ ایران پر پابندیاں لگائی جائیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایک بار پھر مذاکرات شروع ہوئے ہیں، جو ایک اچھی علامت ہے، میرے خیال میں دنیا میں صرف چند ممالک کی ایٹمی ہتھیاروں پر اجارہ داری نہیں ہونا چاہیئے کہ صرف انہیں اجازت ہو اور کسی کو اختیار نہ ہو، امید ہے کہ امریکا اور یورپ ایران کے سلسلے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کریں گے، ایران بڑا اہم ملک ہے، ایشیا سمیت مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن میں اس کا بڑا اہم کردار ہے، اس لئے امریکا کو چاہیئے کہ وہ ان مذاکرات کو کامیاب بنائے، ایران پر سے عائد پابندیاں ختم کرے، تاکہ ایران جوہری صلاحیت اپنی توانائی کی ضروریات کے لئے استعمال کرسکے۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا پر اپنی بالادستی چاہتا ہے، وہ نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا ملک اس کے سامنے کھڑا بھی ہوسکے، لیکن ایران ایسا ملک ہے، جو پہلے بھی امریکا کے آگے ڈٹا رہا ہے اور آج بھی امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہوا ہے، اسی لئے امریکا چاہتا ہے کہ اس کو دبائے، اس کے وجود کو مٹایا جائے، لیکن دنیا کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ ہر ملک کو جوہری توانائی کا حق حاصل ہے، لیکن ان کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے، امریکا کو جس طرح افغانستان میں ناکامی ہوئی ہے، اسی طرح ان شاء للہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر بھی اسے شکست ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26808