وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلی پنجاب نے نکاح نامے میں مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کی منظوری دیدی۔
نکاح نامہ میں دلہا، دلہن اور گواہان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نکاح نامے میں مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ نکاح نامہ میں دلہا، دلہن اور گواہان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ سرٹیفیکیٹ دئیے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا، نکاح خوان کو اس حوالے سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ پر دستخط کروانے کے بعد ہی نکاح پڑھائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے یہ سمری کابینہ کمیٹی کے سامنے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے رولز میں ترمیم کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔












