41

معاشرے کی عزت و سربلندی ، کام اور محنت کی مرہون منت ہے،متولی امام رضاؑ

  • News cod : 27273
  • 30 دسامبر 2021 - 15:58
معاشرے کی عزت و سربلندی ، کام اور محنت کی مرہون منت ہے،متولی امام رضاؑ
حجت الاسلام مروی نے آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کے مختلف شعبوں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے رزق حلال کمانے پر زور دیا ہے اوراسی لئے معاشرے کی عزت و سربلندی ایسے کلچر اور ثقافت کی مرہون منت ہے جس میں کام اور محنت کا چلن رائج ہو۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مروی نے آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کے مختلف شعبوں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے رزق حلال کمانے پر زور دیا ہے اوراسی لئے معاشرے کی عزت و سربلندی ایسے کلچر اور ثقافت کی مرہون منت ہے جس میں کام اور محنت کا چلن رائج ہو۔

حرم امام رضا(ع)سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی موقوفاتی فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کے سربراہوں نے حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے حرم رضوی کے ولایت ہال میں ملاقات کی، اس دوران حجت الاسلام مروی نے کہا کہ رزق حلال کمانے کی اہمیت پراسلام اور آئمہ اطہار(ع) نے بہت زیادہ تاکید کی ہے ،لہذا ہمیں اپنی معاشی سرگرمیوں کو فقط مادّی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئےکیونکہ اسلام کی نظر میں رزق حلال کماناعبادت ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلام میں رزق حلال کمانے کے لئے محنت وکوشش کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا گیا ہے ، کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات فقط آخرت پرسے متعلق نہیں ہیں بلکہ اسلامی نقطہ نظر سے آخرت کی ترقی کا دارومدار دنیا کی ترقی پرہے اور دنیا کو آخرت کا سرمایہ قرار دیا گیا ہے۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے قدرتی ذخائر سے بہتراستفادہ کرنے کے لئے جدید او رسائنسی طریقوں کے استعمال کو کام اور محنت کا ایک جلوہ قراردیا اور کہا کہ مثال کے طور پر اگر آپ زراعت کے میدان میں پانی کو نئے طریقوں سے استعمال کریں تو کاشت کی سطح بڑھے گی اورپیداوار میں اضافہ ہوگا اور یوں اس میں معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ اجر و ثواب بھی ہے یا ایسے کام جس سے دوسروں کے لئے بھی روزگار فراہم ہو ایسے کاموں سے خدا بھی راضی ہوگا اور رزق میں بھی خیر و برکت آئے گی۔

اس ملاقات کے اختتام پر حجت الاسلام مروی نے رضوی ہسپتال کا دورہ کیا اور ملک کی وزارت صحت سے ممتاز ایوارڈ حاصل اورپورے ملک کے ہسپتالوں میں دوسرا مقام اور اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں پہلا مقام حاصل کرنے پرامام رضا ہسپتال کے عہدیداروں اور کارکنوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27273