وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،انجمن بیداری اسلامی ایران کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے بیان میں افراطی اور دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش کی جنایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی طرف سے سرکاری طور پر کئی بار واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ خود ایسے گروپس خاص طور پر داعش کو ایجاد کرنے والے ہیں؛ اسی لیئے ایسے المناک حادثات میں خود امریکی ملوث ہیں اور رہبر معظم کے بقول علاقے میں جو بدامنی کی فضا پائی جاتی ہے، اس کی جڑ اُن لوگوں کی جنگ طلبی اور اختلافات کو ہوا دینے کی پالیسی میں ڈھونڈنا چاہیئے؛ جبکہ علاقے کی مظلوم قوم، شہید سلیمانی اور ان کے کمانڈرز اور سپاہیوں کی بہادری سے علاقے میں دشمن کی مذموم مقاصد تباہ ہوگئے ہیں اوریہاں پر آج پہلے سے زیادہ امریکہ کیلئے نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں اور اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انجمن بیداری اسلامی کے سربراہ نے اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم ایسے وحشیانہ واقعات کا جواب ضرور دے گی اور دہشت گرد گروہ اپنے وحشیانہ جنایات، قتل عام، بچوں کو مارنے اور بچوں، بڑوں، مرد، عورت، بوڑھے اور جوان مظلوم انسانوں کو شہید کرنےکے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور کامیابی جبہہ مقاومت اور خطے کی مظلوم قوم کا مقدر ہو گی۔ ان شاءاللہ












