وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں آیۃ اللہ جوادی آملی کو ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
ان کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
حضرت آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی (دامت برکاتہ)
سلام علیکم بما صبرتم
حضرت عالی کی صحت و سلامتی اور طولِ عمر کی آرزو کرتے ہوئے آپ کے برادرِ گرامی جناب ڈاکٹر اسماعیل واعظ جوادی (طاب ثراہ) کی رحلت پر تمام لواحقین اور رشتہ داروں خاص طور پر جنابعالی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہوں کہ وہ مرحوم و مغفور کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
عاش سعیدا و مات سعیدا.
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزه ہائے علمیہ












