15

آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانیؒ نے اپنی پوری زندگی دین مقدس اسلام کی خدمت میں صرف کی، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 31531
  • 16 مارس 2022 - 15:11
آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانیؒ نے اپنی پوری زندگی دین مقدس اسلام کی خدمت میں صرف کی، علامہ سید مرید حسین نقوی
انہوں نے کہاکہ آیت اللہ گرگانی نے ہزاروں شاگرد پروان چڑھائے جو آج دنیا بھرمیں مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج وتشہیر میں شب وروز مصروف عمل ہیں،مکتب محمد وآل محمدؑ کیلئے ان کی علمی وعملی خدمات کو تاابد یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی امام خمینی(رح) کے وفا دار ساتھیوں میں سے تھے مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمات کی ترویج اور دین اسلام کے اصولوں کی حمایت میں صرف کی۔

انہوں نے کہاکہ آیت اللہ گرگانی نے ہزاروں شاگرد پروان چڑھائے جو آج دنیا بھرمیں مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج وتشہیر میں شب وروز مصروف عمل ہیں،مکتب محمد وآل محمدؑ کیلئے ان کی علمی وعملی خدمات کو تاابد یاد رکھا جائے گا۔

علامہ مرید حسین نقوی نے تعزیتی پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اہلخانہ، حوزات علمیہ قم، گلستان کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت اورتسلیت پیش کی ہے۔

جامعۃ المنتظر کے ناظم اعلیٰ نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی گرگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ معصومین علیہم السلام سے والہانہ محبت اور عشق ان کا خاصہ تھا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31531