وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امورخارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید، اسلام اور اہل بیت ؑ کی حریم کے محافظ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات کی افسوس ناک خبر سن کر دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔
انہوں نے اپنی تمام عمر مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج اور اسلام کی فکری بنیادوں کی حفاظت میں صرف کی۔ انہوں نے فقاہت، استنباط احکام اور تدریس کے ذریعے علوم محمد و آل محمد کا فریضہ انجام دیا۔ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے گراں قدر علمی و فقہی آثار چھوڑے ہیں۔
میں عالم تشیع اور خصوصا علمی دنیا کے اس عظمیم نقصان پر حضرت ولی عصر ارواحنا لہ الفدا، مقام معظم رہبری، مراجع عظام، طلاب دینیہ اور ان حضرت کے مقلدین و شیعیان عالم کی خدمت میں ہدیہ تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔ نیز معظم لہ کے بیت شریف اور بازماندگان کی خدمت میں ہدیہ تسلیت عرض کرتا ہوں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور بازماندگان کو صبر و اجر عطا کرے۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے تمام عمر مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج میں صرف کی، حجت الاسلام شفقتت شیرازی
آیت اللہ علوی گرگانی نے فقاہت، استنباط احکام اور تدریس کے ذریعے علوم محمد و آل محمد کا فریضہ انجام دیا۔ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے گراں قدر علمی و فقہی آثار چھوڑے ہیں۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31536












