20

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام کوٹ ادو میں غدیر و عاشوراء کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 36529
  • 27 جولای 2022 - 17:14
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام کوٹ ادو میں غدیر و عاشوراء کانفرنس کا انعقاد
مجلس علماء امامیہ بطور شعبہ تبلیغات عرصہ آٹھ سال سے مختلف اضلاع میں مبلغین امامیہ کی استعداد پروری اور خدمات رسانی کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب فرمایا۔مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام مبلغین امامیہ کے چھٹے سالانہ اجتماعات کے سلسلے میں ایام غدیر و عاشوراء کی مناسبت سے یہ تیسری علاقائی کانفرنس ہے۔

اس سے قبل سرگودھا اور گجرات میں غدیر و عاشوراء کانفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں جن میں مقامی اضلاع سے سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت اور مبلغین امامیہ شریک ہوئے تھے۔

مجلس علماء امامیہ الباقر بین الاقوامی ادارہ برائے تعلیم، تبلیغ، رفاہ و تحقیق کا شعبہ تبلیغات ہے جس کی بنیاد سنہ 2014 میں حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے رکھی۔

مجلس علماء امامیہ بطور شعبہ تبلیغات عرصہ آٹھ سال سے مختلف اضلاع میں مبلغین امامیہ کی استعداد پروری اور خدمات رسانی کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36529