وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جماعت حرم امام زادہ موسی مبرقع (ع) حجةالاسلام والمسلمین آقائے حبیب اللہ شعبانی نے مدرسہ الامام المنتظر میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا اور دین کے درمیان ضرر کا ٹکراؤ ہوجائے تو دنیا کے ضرر کو قبول کریں کیونکہ دنیا کا ضرر آخرت کے ضرر کی نسبت بہت چھوٹا ہوگا کیونکہ دنیا ایسے گذر جاتی ہے کہ پتہ بھی نہیں چلے گا جبکہ دین کا ضرر آخرت میں بہت طولانی ہوگا اسکی مقدار اور حد معین نہیں کرسکتے اور انسان کے گناہ نہ کرنے کے لیے یہی دلیل کافی ہے کہ دنیا چھوٹی ہے اور آخرت بہت بڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مؤمن تحمل اور سختیوں کے ذریعے سے ہی مضبوط اور پاک ہوجاتا ہے اور مرض اور بیماری کے ذریعے گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے جیسے امام حسین(ع) اور حضرت زھراء(س) کی طرح اگر ہم بھی سختیوں کو برداشت کریں تو حتما خداوند ہم سے راضی و خوش ہوگا۔ انہوں نے قرآن کی تلاوت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم امام زمان ؑ سے نزدیک ہونا چاہتے ہیں تو ضرور قرآن مجید کی تلاوت کیا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحیفہ سجادیہ کا ضرور مطالعہ کیا کریں چونکہ یہ زبور آل محمد ہے اور صحیفہ سجادیہ گویا تفسیر قرآن ہے جس میں توحید، علم خداوندی اور قدرت کو خوبصورت انداز میں بیان کیاگیا ہے۔












