32

جامعۃ الزہراء قم کی وائس چانسلر کا وفد کے ہمراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

  • News cod : 44196
  • 18 فوریه 2023 - 17:09
جامعۃ الزہراء قم کی وائس چانسلر کا وفد کے ہمراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات
اس موقع پر وفد نے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ خانم برقعی وائس چانسلر جامعۃ الزہراء قم، محترمہ خانم ڈاکٹر یوسفی ڈائریکٹر اکیڈمک جامعۃ الزہراء قم، محترمہ خانم ضرابی مشیر وائس چانسلر جامعۃ الزہراء قم، محترمہ خانم میر زادہ اسٹاف آفیسر وائس چانسلر آفس جامعۃ الزہراء قم اور حجۃ الاسلام والمسلمین بنکدار ڈائریکٹر بین الاقوامی امور جامعۃ الزہراء قم نے جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وفد نے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

معزز مہمانوں نے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ اور جناب سیٹھ نوازش علی ساعتی ؒ کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور جامعۃ المنتظر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44196