52

مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا

  • News cod : 45779
  • 05 آوریل 2023 - 11:42
مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا
اسرائیلی پولیس نے طلوعِ آفتاب سے پہلے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا

وفاق ٹائمز، غاصب اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر مسجدِ اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد میں گھسنے کے بعد غزہ میں راکٹ حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مسجدِ اقصیٰ میں گھسنے کی خبر سنتے ہی سیکڑوں فلسطینی مسجدِ اقصیٰ پہنچ گئے جنہوں نے وہاں شدید احتجاج کیا۔
قابض اسرائیلی پولیس نے طلوعِ آفتاب سے پہلے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا، نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، نہتے نمازیوں پر گرینیڈ پھینکے۔
اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں 7 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس نے خواتین سمیت 350 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ میں گھسنے کے بعد غزہ میں راکٹ حملہ کیا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسرائیل نے غزہ میں 2 تربیتی مراکز اور مہاجرکیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل نے غزہ سے راکٹ فائر ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45779

ٹیگز