35

مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت

  • News cod : 45797
  • 05 آوریل 2023 - 11:45
مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت
اسرائیلی پولیس کے مسجدِ اقصیٰ میں گھسنے، نمازیوں پر حملے اور ان کوتشدد کا نشانہ بنانے کی فلسطینی صدر نے سخت مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز، مسجدِ اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فورسز کے حملے پر سعودی عرب، مصر اور اردن کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
قابض اسرائیلی پولیس کے مسجدِ اقصیٰ میں گھسنے، نمازیوں پر حملے اور ان کوتشدد کا نشانہ بنانے کی فلسطینی صدر نے سخت مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قابض طاقت کو مقدس مقام کی سرخ لکیر عبور کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں جو بڑے تصادم کا باعث بنے گا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے سے امن کوششوں کو نقصان پہنچےگا، اس طرح کے اسرائیلی اقدامات مقدس مذہبی مقامات کے احترام کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی خلاف ورزی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45797

ٹیگز