33

بحرین اور کویت میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے اجتماعات

  • News cod : 45966
  • 09 آوریل 2023 - 13:27
بحرین اور کویت میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے اجتماعات
اجتماع میں شریک افراد نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے

وفاق ٹائمز، درجنوں کویتی شہریوں نے اپنے ملک کے دارالخلافہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماع منعقد کیا۔

اجتماع کے شرکاء نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی فوج اور آباد کاروں کی جارحیت کی مذمت کی۔ عرب ذرائع نے بتایا کہ دسیوں کویتی شہریوں نے اسنیچر کے روز اپنے ملک کے دارالحکومت میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مخالفت میں ایک اجتماع منعقد کیا۔

اجتماع میں شریک افراد نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے بھی جمعہ کے روز فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی فوج کے حملوں اور نمازیوں پر تشدد سے خطے میں خطرناک کشیدگی میں اضافے ہوا ہے، جس کی پوری ذمے داری اسرائیلی رژیم پر عائد ہوتی ہے۔
دوسری جانب بحرینی شہریوں نے بھی مسجد اقصیٰ و فلسطینی عوام کی حمایت میں ہفتے کے روز ریکی نکالی۔ یہ ریلی بحرین کے علاقے “البسیتین” میں نکالی گئی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطین کی حمایت میں جملے لکھے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ “فلسطینی ایڈوکسی سوسائٹی” نے مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں “لبیک مسجد اقصیٰ” کے عنوان سے ریلی نکالی۔ جس میں بحرینی شہری ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اُٹھائے شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ اور وہاں پر موجو نمازیوں و متعکفین کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45966

ٹیگز