19

ایران میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 22 اپریل کو ہوگی

  • News cod : 46454
  • 20 آوریل 2023 - 20:10
ایران میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 22 اپریل کو ہوگی
تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نذدیک ماہ شوال کا چاند ثابت نہیں ہوا ہے لہذا کل بروز جمعہ 30 رمضان اور عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46454

ٹیگز