31

مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام

  • News cod : 48792
  • 20 جولای 2023 - 14:35
مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام
یہ وہ مقاصد ہیں جن کی خاطر امام ( ع) نے شھادت اور ہر قسم کی قربانی دے کر اپنے فرائض کی تکمیل فرمائی اس مقصد کے حصول کے لئے بوڑھے حبیب ابن مظاھر سے لے کر چھےماہا علی اصغر تک قربان کردیا

مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام

حجت الاسلام والمسلمین شیخ فرمان علی نجفی

شھادت کے تین مقاصد ہیں

1.ناناکی امت کی اصلاح

2.امربالمعروف ونھی عن المنکر

3.نانااورباباعلی بن ابی طالب ( ع) کی سیرت پر چل کر ان کی سیرت کو زندہ کرنا

یہ وہ مقاصد ہیں جن کی خاطر امام ( ع) نے شھادت اور ہر قسم کی قربانی دے کر اپنے فرائض کی تکمیل فرمائی اس مقصد کے حصول کے لئے بوڑھے حبیب ابن مظاھر سے لے کر چھےماہا علی اصغر تک قربان کردیا
اور اسی مقصد شھادت کی تکمیل کے لئے امام سجاد ( ع) اور ثانی زھرا حضرت زینب (ع) اور اھل حرم نے اسیری کی صعبتیں برداشت کی اور شہر شہر قریہ قریہ مقصد شھادت کی تبلیغ و ترویج کی یہاں تک قاتلوں کے دربار میں ننگی تلواروں کے سائے میں خاندان رسالت کا تعارف اور مقصد شھادت امام حسین (ع)اس انداز سے بیان کیا کہ درباری خطیب کو روک کر یزید کے چہرے سے اسلام کے نقاب کو نوچا کہ یزید اور یزیدیت کو ایسا رسوا کردیا کہ اسی دربار میں یزید پر لعنتیں پڑنے لگیں
جس کے نتیجے میں سال کے اندر مختلف علاقوں سے یزید کے خلاف تحریکیں چلنی شروع ھوئیں اور یزید اپنے دردناک انجام اور کیفر کردار کو پہنچا
ائمہ معصومین علیہم السلام نے بھی مختلف مواقع اور مناسبتوں پر مقصد کربلا کی ترویج کرتے رہیں اور ماننے والوں کو کربلا کی زیارت اور عزاداری کی تلقین و ترغیب دیتے رہیں
اس کے بعد اب یہ ذمہ داری عزاداروں پر عائد ھوتی ھے کہ عزادار معصومین ( ع) کی سیرت کے مطابق عزاداری برپا کرکے مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام کی تکمیل کریں
اور یہ بھی روز روشن کی طرح واضح ھے کہ ہماری عزاداری کا موضوع بھی خود امام حسین ( ع)نے عطا فرمایا ھے
یعنی ہماری عزاداری کا موضوع وہی ھے جو امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا مقصد ھے
لہذا ہماری مجالس امام حسین ( ع) کے مطابق اصلاحی ھونا چاہیے کہ گنہگار عزاداری میں آئے تو نیک اور متقی بن کر مجلس سے اٹھے
ہماری مجالس کا اھم موضوع امام ( ع) کا سب اھم مقصد امر بلمعروف ونھی عن المنکر ھونا چاہئے
جو مجلس اس اھم مقصد سے خالی ھو وہ رسم تو ھوسکتی ھے مجلس حسین ( ع) نہیں
اسی طرح ہماری مجالس سیرت رسول اللہ( ص) اور کردار علی بن ابی طالب ( ع) کے عین مطابق ھونا چاہئے
ورنہ ہماری خواہشات کی تکمیل تو ھوسکتی ھے اھلبیت علیھم السلام کی مرضی کے مطابق نہیں
ھم پر لازم ھے کہ مجالس میں شرکت سے پہلے دیکھیں کہ منبر پر آنے والا اپنے مفادات کے حصول کے لئے بانیان اور سامعین کو خوش کررہا ھے یا للہ اخلاص کے ساتھ امر اھلبیت علیھم السلام کو زندہ کررہا ھے
معصوم (ع)فرماتا ھے اللہ تعالیٰ رحمت کرے اس پر جو ہمارے امر کوزندہ کرتا ھے سوال ھوا مولا آپ کا امر کیا ھے ؟
فرمایا ہماری تعلیمات کو سیکھے اور لوگوں کو تعلیم دے
اگر ہمارے فرامین کی خوبیوں اور حکمتوں سے لوگ آگاہ ھوجائیں تو دنیا ہماری پیروی کرے
لہذا ھم سب پر فرض ھے کہ ھم بامقصد عزاداری برپا کرکے حقیقی عزاداربننے کی کوشش کریں
اور دنیا کو حقیقی عزاداری کا چہرہ دکھائیں تاکہ دنیا مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام سے آگاہ ھوکر حسینی نبے اور یزیدیت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آئے
اسی لئے تو فرمایا ھے
کل ارض کربلا کل یوم عاشورہ
وما علینا الاالبلاغ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48792