وفاق ٹائمز، جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ تعلقات کے بحال ہونے کا جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں سعودی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفیروں کی تعیناتی اور ایران کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کے ایک نئے دور کے شروع ہونے کے موضوعات پر بات چیت کی۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گزشتہ جمعرات کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے جہاں پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی تھی۔
ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے منتظر ہیں، سعودی عرب
ایران کے ایلام صوبے کے سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ اربعین کے دنوں میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے لئے 6 ماہ قید کی سزا ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49511












