31

زیارت اربعین کے ذریعے امام حسین (ع) سے محبت اور انتظار امام مہدی (ع) میں قوی رابطہ

  • News cod : 49996
  • 06 سپتامبر 2023 - 5:28
زیارت اربعین کے ذریعے امام حسین (ع) سے محبت اور انتظار امام مہدی (ع) میں قوی رابطہ
مومن وہ ہے جو باعمل ہو، امام مہدی (ع) کے ساتھ مخلص ہو، حقیقی سچا انتظار کر رہا ہو، ظہور کے لیے مکمل تیار ہو

زیارت اربعین کے ذریعے امام حسین (ع) سے محبت اور انتظار امام مہدی (ع) میں قوی رابطہ

اس وقت ہم امام مہدی (ع) کے انتظار کے زمانے میں ہیں اور ہمارے پاس دو چیزیں ہیں ایک حسینی مومن اور دوسرا مہدوی مومن۔ کیا ہم زیارت اربعین کے ذریعے ان دونوں کو اکٹھا اور یکجان کر سکتے ہیں کہ جن میں سے ایک امام حسین (ع) کی سچی محبت ہے اور دوسرا امام مہدی کا حقیقی انتظار۔

واضح رہے کہ امام حسین (ع) کے زائر اور اہل بیت کے سچے شیعہ ہونے میں فرق ہے لہذا زیارت اربعین کے ذریعے زائر کس طرح امام حسین (ع) سے اپنی سچی محبت اور امام مہدی (ع) کے سچے انتظار کو کیسے اکٹھا کرے ؟

ایک سچا انتظار ہوتا ہے اور ایک جھوٹا انتظار بھی ہوتا ہے…..

اللہ تعالی کے نزدیک امام مہدی (ع) کے انتظار کی قدر و قیمت اور مرتبہ کیا ہے ؟

ہمارے پاس اس سلسلہ میں بہت سی احادیث موجود ہیں ہمارے لیے ان میں غور و فکر کرنا بہت ضروری ہے ایک حدیث میں مذکور ہے:

أفضل عبادة المؤمن انتظار فرج الله،

مومن کی سب سے افضل عبادت اللہ کی طرف سے گشائش (ظہور امام) کا انتظار ہے۔

ایک اور حدیث میں آیا ہے:

من مات منكم و هو منتظر لهذا الأمر كمن هو مع القائم في فسطاطه،

جو بھی اس امر (ظہور امام) کا انتظار کرتے ہوئے مر جائے وہ ایسے ہی ہے جیسے وہ ان (امام مہدی) کے ساتھ ان کے خیمے میں کھڑا ہے۔

اگر ہم ان احادیث میں غور کریں تو ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ ان درجات کا مستحق مومن وہ ہے جو باعمل ہو، امام مہدی (ع) کے ساتھ مخلص ہو، حقیقی سچا انتظار کر رہا ہو، ظہور کے لیے مکمل تیار ہو کہ جیسے ہی ظہور ہو میڈیا وار کے تمام تر حملوں کے باوجود وہ فورا اپنے امام سے جا ملے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49996

ٹیگز