وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ عراق میں امور زائرین کے مسؤل علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ دونوں مرکزی رہنماؤں نے موجودہ ملکی، قومی، ملی اور تنظمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کے حوالے موجودہ حکومتی روئیے پر اظہار تاسف کرتے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جد و جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی اہلیہ کی عیادت بھی کی۔












