25

ذکر کے مختلف طریقے

  • News cod : 50841
  • 03 اکتبر 2023 - 19:32
ذکر کے مختلف طریقے
اگر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ اللہ کے نزدیک اس کا کیا مقام ہے تو وہ یہ دیکھے کہ اس کے نزدیک اللہ کا کیا مقام ہے

لہٰذا تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا.

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ ۱۵۲﴾

ذکر کے مختلف طریقے ہیں:

ذکر لفظی :جیسے تسبیح و تہلیل۔

ذکر عملی: جیسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت، اس کی عبادت اور نیک اعمال بجالانا۔

ذکر قلبی: اپنے دل میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کو حاضر سمجھنا اور خدا کے عشق و محبت کو ہمیشہ دل میں رکھنا۔ پس ذکر خدا زبان سے بھی ہوتا ہے، اعضا و جوارح سے بھی اور قلب و ضمیر سے بھی۔ ذکر کے مقابلے میں نسیان اور غفلت ہے، جس کا لازمی نتیجہ عدم اطاعت اور اللہ کی رضا سے دوری ہے:

مقابلے میں نسیان اور غفلت ہے، جس کا لازمی نتیجہ عدم اطاعت اور اللہ کی رضا سے دوری ہے:

اِسۡتَحۡوَذَ عَلَیۡہِمُ الشَّیۡطٰنُ فَاَنۡسٰہُمۡ ذِکۡرَ اللّٰہِ {۵۸ مجادلہ: ۱۹}

شیطان نے ان پر قابوپا لیا ہے اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے۔

نَسُوا اللّٰہَ فَنَسِیَہُمۡ ۔۔۔ {۹ توبہ: ۶۷}

انہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا۔

وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَہٗ عَنۡ ذِکۡرِنَا وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ ۔۔۔۔ {۱۸ کہف: ۲۸}

اور آپ اس شخص کی اطاعت نہ کریں جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیا ہے اورجو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے۔

مَنْ کَانَ یُحِبُّ اَنْ یَّعْلَمَ مَنْزِلَتَہٗ عِنْدَ اللّٰہِ فَلْیَنْظُرْ کَیْفَ مَنْزِلَۃُ اللّٰہِ عِنْدَہٗ فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یُنْزِلُ الْعَبْدَ حَیْثُ اَنْزَلَ الْعَبْدُ اللّٰہَ مِنْ نَفْسِہِ ۔ {بحار الانوار ۹۰ : ۱۶۳}

اگر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ اللہ کے نزدیک اس کا کیا مقام ہے تو وہ یہ دیکھے کہ اس کے نزدیک اللہ کا کیا مقام ہے۔ کیونکہ اللہ اپنے بندے کو اتنا ہی مقام دیتا ہے، جتنا بندہ اللہ کو دیتا ہے۔

رسول اسلام (ص) سے مروی ہے کہ آپ (ص) نے فرمایا :

مَنْ اُعْطِیَ لِسَانًا ذَاکِرًا فَقَدْ اُعْطِیَ خَیْرَ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ۔ {الوسائل ۷ : ۱۷۷}

جسے ذکر کرنے والی زبان عنایت ہو گئی گویا اسے دنیا و آخرت کی خوبیاں مل گئیں ۔

امام جعفر صادق علیہ السلا م سے مروی ہے:

شِیْعَتُنَا الَّذِیْنَ اِذَا خَلَوْا ذَکَرُوا اللّٰہَ کَثِیْراً ۔ {الوسائل ۷ : ۱۵۸}

ہمارے شیعہ وہ ہیں جو خلوت میں کثرت سے ذکر خدا کرتے

الکوثر فی تفسیر القران جلد 1 صفحہ 432

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50841

ٹیگز