46

فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک میں مظاہرہ

  • News cod : 51007
  • 08 اکتبر 2023 - 8:28
فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک میں مظاہرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے غیور مسلمان اپنے وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں

وفاق ٹائمز ، فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل کو شاندار ردعمل دینے اور اسرائیلی فوجیوں کو اٹھا کر لے جانے پر لاہور میں بھی فلسطین کے عظیم مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لاہور کے لبرٹی چوک میں مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے زیراہتمام فلسطینی مجاہدین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں نے بھرپور شرکت۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کے حق اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے غیور مسلمان اپنے وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا اس حوالے سے واضح موقف موجود ہے، جس سے روگردانی نہیں کی جا سکتی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم حماس کو اس شاندار کارنامے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی پوری قوم ان کی اس جدوجہدآزادی میں ان کیساتھ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51007

ٹیگز